ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سنگھوبارڈرپرکسان مظاہرے میں جلد شامل ہوں گی 2 ہزار سے زیادہ خواتین 

سنگھوبارڈرپرکسان مظاہرے میں جلد شامل ہوں گی 2 ہزار سے زیادہ خواتین 

Tue, 15 Dec 2020 22:20:06    S.O. News Service

نئی دہلی، 15 دسمبر (آئی این ایس انڈیا) دہلی کی سرحدوں پر مرکز کے تین نئے زرعی کالے قوانین کے خلاف کسانوں کا احتجاج آنے والے دنوں میں مزید شدت اختیار کرسکتا ہے۔ سنگھو بارڈر پر مظاہرہ کرنے والے کسانوں کے اہل خانہ کی 2000 سے زیادہ خواتین کچھ ہی دن میں وہاں پہنچ سکتی ہیں۔

کسان لیڈران کا کہنا تھا کہ پنجاب کے مختلف علاقوں سے آنے والی خواتین کے لئے انتظامات کئے جارہے ہیں، خیمے لگائے گئے ہیں، علیحدہ رکھنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے اور اضافی بیت الخلاء کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ دہلی کے ساتھ سنگھو، ٹکری اور غازی پور کی سرحدوں پر ستمبر میں منظور شدہ نئے زرعی قوانین کو واپس لینے کے مطالبے پر مختلف ریاستوں کے کسان دو ہفتوں سے ڈٹے ہوئے ہیں۔ اس کے پیش نظر بہت سارے راستے بند کردئے گئے ہیں اور لوگوں کو پریشانی سے بچنے کے لئے متبادل راستوں پر جانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ سنگھو، اچنڈی، پیاؤ مانیاری، سبولی اور منگیش بارڈر بند ہیں اور لوگوں سے کا لم پور، صفی آباد اور سنگھو اسکول ٹول ٹیکس بارڈر کے راستے متبادل راستہ اختیار کرنے کو کہا گیا ہے اور مکاربہ اور جی ٹی کے روڈ کے ذریعہ ٹریفک کو موڑ دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آؤٹر رنگ روڈ، جی ٹی کے روڈ اور این ایچ 44 پر جانے سے پرہیز کریں۔


Share: